چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کا حماس کے سربراہ اسمعیل ہنیہ سے ٹیلیفونک رابطہ

جمعه 12 اپریل 2024ء

چیئرمين علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کا حماس سربراہ اسماعيل ہنیہ سے فون پر رابطہ،تعزیت کا اظہار،کہا آپ کےصاحبزادوں نے ديگر شہداء کی طرح عظيم قربانی دی ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانياں رنگ لائيں گی اور فلسطین جلدآزاد ہو گا۔ اسماعيل ہنیہ نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ ہمارے خاندان اور اہلِ فلسطين کو شہادتوں سے نوازانے پر اللّٰہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔ وہ وقت قریب ہے جب ہم مسجدِ اقصیٰ ميں ایک ساتھ نماذ ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ غزہ میں عید کے روز صہیونی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 جواں سال بیٹے شہید کر دیے،اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے حازم، محمد اور عامر شاطی ایک کیمپ میں پناہ گزینوں سے عید ملنے گئے تھے کہ اسرائیلی فوج نے فضا سے ان کی گاڑی پر بم برسائے۔ اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے کئی پوتے پوتیاں بھی شہید ہوئے ہیں




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟