برطانوی وزیراعظم نے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ مسترد کردیا

جمعه 15 مارچ 2024ء

برطانوی وزیراعظم نے قبل از وقت عام انتخابات کے انعقاد کو مسترد کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم رشی سونک پر حزب اختلاف اوردیگر حلقوں کی جانب سے قبل از وقت انتخابات کرانے کے لیے دباؤ تھا۔اور اس حوالے سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ مئی میں انتخابات کروائے جائیں تاہم برطانوی وزیراعظم نے اس مطالبے کو مسترد کردیا ہے برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ الیکشن پہلے ہوں یا بعد میں اس سے فرق نہیں پڑتا، الیکشن میں لوگ کس کا انتخاب کرتے ہیں یہ اہم ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قانونی طور پر برطانیہ میں اگلے انتخابات جنوری 2025ء میں ہونے ہیں تاہم وزیراعظم کے پاس اختیار ہے کہ وہ جلد الیکشن کا اعلان کرسکتے ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گدھا بازیاب،چور گرفتار