سعودی عرب نے یورو 5 کے نام سے نیا ایندھن متعارف کرادیا

بدھ 28 فروری 2024ء

سعودی عرب نے یورو 5 کے نام نے ماحول دوست پٹرول اور ڈیزل مارکیٹ میں متعارف کرادیا سعودی وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 2 نئے ایندھن پہلے کی طرح ٹرانسپورٹ کے تمام ذرائع کے لیے قابلِ استعمال ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ توانائی نے منگل کو ملک کی تمام مارکیٹوں میں یورو 5 کلین پیٹرول اور ڈیزل کے اجراء اور مارکیٹ میں پہلے سے موجود پیٹرول اور ڈیزل کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ سعودی حکام کے مطابق نئے ایندھن انتہائی موثر، کم دھوئیں کے اخراج اور ماحول کے تحفظ کے لیے معاون ہیں۔ اس اقدام سے گاڑیاں بنانے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ سعودی عرب میں جدید ترین توانائی کی بچت والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجیز متعارف کرائیں،جبکہ یورو 5 ایندھن کا استعمال ماحولیاتی آلودگی میں بہت بڑی حد تک کمی لائے گا




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔