افغانستان میں غذائی قلت شدت اختیار کر گئی،ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ

بدھ 14 فروری 2024ء

افغان طالبان کے قبضے کے بعد سے افغان عوام بھوک و افلاس کا شکار، ملازمتوں میں کمی، نقدی کی کمی اور بڑھتی ہوئی قیمتیں بھوک کا شکار افراد پر مشتمل افغانستان میں ایک نیا طبقہ پیدا کر رہی ہیں ، 15.8 ملین افغان خوراک کی کمی کا شکار ، ورلڈ فوڈ پروگرام کی رپورٹ ،، ِطالبان کے کنٹرول میں آنے کے بعد سے افغانستان میں ناقابل یقین تناسب کا ایک انسانی بحران اور بھی پیچیدہ اور شدید ہو گیا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ہر دس افغان خاندانوں میں سے نو بنیادی خوراک کے فقدان کا شکار ہیں ، ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق ملازمتوں میں کمی، نقدی کی کمی اور بڑھتی ہوئی قیمتیں بھوک کا شکار افراد پر مشتمل افغانستان میں ایک نیا طبقہ پیدا کر رہی ہیں مجموعی طور پر 15.8 ملین افغان خوراک کی کمی کا شکار ہیں ، ملک معاشی تباہی کے دہانے پر ہے، مقامی کرنسی ہر وقت کی کم ترین سطح پر ہے اور خوراک کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، رپورٹ کے مطابق شدید غذائی قلت 34 میں سے 25 صوبوں میں ہنگامی حد سے اوپر ہے، اور اس کے مزید خراب ہونے کی توقع ہے، 5 سال سے کم عمر کے تقریباً نصف بچے،حاملہ اور دودھ پلانے والی ایک چوتھائی خواتین کو زندگی بچانے والی غذائی امداد کی ضرورت ہوگی، افغانستان میں موسم سرما کی وجہ سے خوراک پہنچانا اور اسے دوردراز مقامات پر پہنچانامشکل ہو گیا ہے، گزشتہ دو دہائیوں میں بموں اور گولیوں سے جتنے افغان باشندے ہلاک ہوئے اْس سے کہیں زیادہ افرادکے اب ملک میں پائی جانے والی بھوک اور بدحالی سے ہلاک ہو نے کا امکان پیدا ہو چْکا ہے،،




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔