امریکا نے چین کو بڑا خطرہ قرار دے دیا

بدھ 30 نومبر 2022ء

امریکا نے چین کو اپنے لئے بڑا خطرہ قرار دے دیا،چین کے پاس چار سو سے زائد آپریشنل نیوکلیئر وارہیڈز ہیں،امریکی دعویٰ۔ چین کی بڑھتی ہوئی دفاعی قوت اور آلات حرب میں تیای سے اضافے نے امریکہ کو خوفزدہ کر دیا،چین کی فوج سے متعلق پینٹاگون کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بیجنگ اپنے بیلسٹک میزائل جدید بنانے کے لیے کام کر رہا ہے، چین نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی تیار کر رہا ہے، 2800 سے زائد طیاروں کے ساتھ چینی فضائیہ دنیا کی تیسری بڑی قوت ہے۔ پینٹا گون کی رپورٹ میں چین کو امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق چین کے پاس 400 سے زیادہ آپریشنل نیوکلیئر وارہیڈز ہیں، چین کے جوہری وارہیڈز کی تعداد سال 2035 تک 15 سو تک ہو جائے گی۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا