آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات،مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل پر زور

هفته 16 دسمبر 2023ء

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گورتریس سے ملاقات،کہا جنوبی ایشیا میں امن کےلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،غزہ میں انسانی المیے کو رونما۔ہونے سے روکنے کےلئے یو این او عالمی برادری کو متحرک کرے آئی ایس پی آر کے جاری اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یو این او ہیڈ کوارٹر پہنچنے پرآرمی چیف کا پرتپاک خیرمقدم کیا ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ امن مشنز میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دستوں کے تعاون کو سراہا جو دنیا کے امن و استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔جس پر آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی تمام سنجیدہ کوششوں میں پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے اپنی بات چیت کے دوران خاص طور پر جاری کشمیر اور غزہ کے مسائل پر روشنی ڈالی۔آرمی۔چیف کا کہنا تھا جنوبی ایشیا میں امن اس وقت تک ناممکن ہے جب تک کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق پرامن حل تلاش نہیں کیا جاتا۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف کی جانب سے جموں و کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی یکطرفہ اور غیر قانونی بھارتی کوششوں کی بھی مذمت کی گئی ،ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ آئی ایس پی آر اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ غزہ میں مخاصمت کے فوری خاتمے کے لیے عالمی برادری کو متحرک کرے تاکہ انسانی المیے کو رونما ہونے سے روکا جا سکے،مسئلہ فلسطین کا پائیدار حل دو ریاستی حل میں مضمر ہے۔ آرمی چیف نے معصوم شہریوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا جنہیں بے دردی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ غزہ میں خاطر خواہ انسانی امداد فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔امداد کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے تحفظات کو تسلیم کیا۔اور جنرل عاصم منیر کا اقوام متحدہ کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر