مودی سرکار کے کشمیریوں پر مظالم جاری،دفعہ 144 کا نفاذ،حکومت کے خلاف ٹویٹ بھی جرم قرار

پیر 11 دسمبر 2023ء

مودی سرکار کا کشمیریوں سے حق خودارادیت چھیننے کا ایک اور بھونڈا منصوبہ بے نقاب، مظلوم کشمیریوں کے لئے اپنی ہی سرزمین تنگ کر دی گئی، کشمیری عوام کیلئے سوشل میڈیا پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانا بھی جرم بن گیا، مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں اپنے ظلم اور جبر کو دنیا سے چھپانے کے لئے روایتی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،، کشمیریوں کی تحریک آزادی سے خوفزدہ مودی سرکار نے کشمیر کے مختلف اضلاع میں سیکشن 144 کا نفاذ کر دیا، سیکشن 144 کا نفاذ سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی پولیس نے واضح کہا کہ بھارت مخالف مواد شئیر کرنے والے کو دہشتگرد مانا جائے گا، بھارتی پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بارہ مولہ نے سیکشن 144 کا قانون پاس کیا ہے، کسی بھی شخص پر بھارتی حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانا یا ٹویٹ شئیر کرنا قانوناً جرم ہے، ریاست مخالف مواد شئیر کرنے والے شخص کو دہشتگرد سمجھا جائے گا اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، بھارتی پولیس نے ویڈیو پیغام میں مودی سرکار کے خلاف کوئی بھی ٹویٹ یا ویڈیو شئیر کرنے والے افراد سے نمٹنے کی تیاریوں کا عندیہ دے دیا،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا