سکھ رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ،امریکہ کا کینڈین موقف کی حمایت کا اعلان،بھارت پر تحقیقات میں تعاون کےلئے دباؤ

هفته 09 دسمبر 2023ء

امریکہ نے بھارت سے سکھ رہنماوٴں کے قتل کے معاملے میں شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا ، امریکی حکومت نے واضح کردیا کہ ہم سکھ رہنماوٴں کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ ہیں، ہردیپ سنگھ نجر کے قتل اور گرپرونت پنوں کے ممکنہ قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کے ثبوت منظر عام پر آ گئے،،بھارتی حکومت تحقیقات کرکے زمہ داران کے خلاف کارروائی کرے واضح رہے کینیڈین وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی ، کینیڈا نے بھارتی حکام سے ہردیپ سنگھ کے قتل میں تحقیقات اور تعاون کا مطالبہ کیا تھا، امریکہ نے بھی بھارت سے سکھ رہنماوٴں کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کا مطالبہ کیا ہے ، امریکہ نے سکھ رہنماوٴں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ ہم سکھ رہنماوٴں کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان حملوں کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ہم کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگائے گئے الزامات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، اس واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے، ،،




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر