القدس بریگیڈ کا 11 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

جمعرات 23 نومبر 2023ء

حماس کے القسام کے بعد تحریکِ اسلامی جہاد کا عسکری ونگ القدس بریگیڈ بھی متحرک، 11 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعویٰ میڈیا رپورٹس کے مطابق القدس بریگیڈ کی جانب جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شمالی غزہ کے 5 علاقوں میں آنے والی اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ القدس بریگیڈ کے ترجمان کے مطابق الزیتون، تل الحوا، الشاطی، شیخ رضوان، جوہر الدیک میں اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بم باری میں 15 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 33 ہزار سے زیادہ زخمی ہیں دوسری طرف حماس کے عسکری ونگ القسام کے بعد دیگر فلسطینی تنظیمیں بھی اسرائیل کے خلاف سامنے آرہی ہیں اور غزہ پر حملوں میں اسرائیل کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان