فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،بھارتی پولیس نے علی گڑھ یونیورسٹی کے 4 مسلمان طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

بدھ 11 اکتوبر 2023ء

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کےطلباء کا غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی،بھارتی پولیس نے 4 مسلم طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طلبا نے یونیورسٹی کیمپس میں ڈک پوائنٹ سے باب سرسید گیٹ تک احتجاجی مارچ نکالاتھا۔ علی گڑھ کے ایس پی سٹی آر شیکھر پاٹھک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے مارچ کرنے پر یونیورسٹی کے مسلم طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ طلبا کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پاٹھک نے مزیدکہا کہ عاطف، خالد، کامران اور نوید چوہدری ایف آئی آر میں نامزد چار طلبا ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین نے مارچ کے لیے کوئی پیشگی اجازت نہیں لی تھی اور طلبا نے ایک "دہشت گرد گروپ” کی حمایت میں مارچ کیاہے




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم