آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا،احمد آباد میں چارٹرڈ فلائٹس کی آمدورفت میں اضافہ

هفته 30  ستمبر 2023ء

آئی سی سی ورلڈ کپ میں چودہ اکتوبر کو پاک بھارت ٹاکرا، احمد آباد ایئر پورٹ پر پرائیویٹ جیٹ ٹریفک میں غیر معمولی اضافہ،سیاستدان،بزنس ٹائیکون،شوبز اور اسپورٹوس سٹار چارٹرد ایئر کرافٹس سے احمد آباد آئین گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے میچ کی وجہ سے احمد آباد میں چارٹرڈ فلائٹس کی سرگرمیوں میں تیس فیصد تک اضافہ ہوا ہےجس کے بعد اکتوبر کے مہینے میں 650 نان شیڈول چارٹرڈ ایئر کرافٹس کی آمد و رفت متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم سیاستدان، بزنس ٹائیکون، شوبز اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات ان میچز کے لیے آئیں گی، معروف شخصیات چارٹرڈ ایئر کرافٹس سے احمد آباد پہنچیں گی۔جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاک بھارت میچ کے لیے چارٹرڈ فلائٹس کی دستیابی کے بارے معلومات حاصل کی ہیں رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے میچ کے روز اور میچ کے ایک دن بعد بزنس گروپس کی نان شیڈول چارٹرڈ فلائٹس کے لیے ڈیمانڈ ہے، بالی ووڈ اسٹارز بھی چارٹرڈ فلائٹس کی بکنگ اور دستیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ احمد آباد ایئر پورٹ پر 43 ایئر کرافٹس کی پارکنگ کا انتظام موجود ہے، گجرات میں 2022ء کے انتخابات کے دوران ایک روز میں احمد آباد ایئر پورٹ نے 79 چارٹر ایئر کرافٹس کو سنبھالا تھا۔احمد آباد ایئر پورٹ پر روزانہ 250 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس شیڈول ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ کپ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔جبکہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ پاک بھارت ٹاکرا چودہ اکتوبر کو شیڈول ہے جس پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔