کینیڈا،وینکوور میں خالصتان کے قیام کے حوالے سے ریفرنڈم،ہردیپ نجر کے والد اور والدہ نے پہلے ووٹ کاسٹ کیا

پیر 11  ستمبر 2023ء

سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کینیڈا کے شہر وینکوورمیں خالصتان کے قیام کے لئے ریفرنڈم، قتل ہونے والے خالصتان تحریک کے سرگرم رکن ہردیپ سنگھ نجر کی والدہ اور والد نے ووٹ ڈال کر پولنگ کا آغاز کیا، ہزاروں سکھ،خواتین اور بوڑھے افراد کی ووٹنگ کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی ووٹ ڈالنے کے لئے طویل قطاریں لگ گئیں ،، سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کینیڈا کے شہر وینکوورمیں خالصتان کے قیام کے لئے ریفرنڈم کیلئے پرامن ماحول میں ووٹنگ کا آغاز ہوا ، ووٹنگ سینٹر کی فضا خالصتان لے کر رہیں گے اور دہلی بنے گاخالصتان کے نعروں سے گونجتی رہی، ووٹنگ کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی ووٹ ڈالنے کے لئے طویل قطاریں لگ گئیں تھیں ، ہزاروں سکھ،خواتین اور بوڑھے افراد ووٹ ڈلنے کے لئے موجود تھے ، ووٹ ڈالنے والے سکھ کمیونٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کچھ بھی کرلے سکھوں کی تحریک کو روک نہیں سکتا، نریندر مودی مسلمانوں سکھوں اور دیگر اقلیتوں کا دشمن ہے، بھارت سے جنگ نہیں بلکہ جمہوری عمل کے ذریعے آزادی لینا چاہتے ہیں، سکھ کمیونٹی نے مزید کہا کہ بھارت سکھ کمیونٹی کو خالصتان کی آزادی کے حصول سے کبھی نہیں روک سکتا ،کینیڈا حکومت نے بھارتی مطالبے کے باوجود ریفرنڈم کی اجازت دے کر حق کا ساتھ دیا ہے، ،




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟