تعلقات بہتر بنانے کا مشن،امریکی وزیر خارجہ چین پہنچ گئے

اتوار 18 جون 2023ء

عالمی میڈیا کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور سے شروع ہونے والے تناؤ اور کشیدگی کے بعد کسی بھی اعلیٰ امریکی حکومتی عہدیدار کا چین کا پہلا دورہ ہے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن چین کے دو روزہ دورے میں اپنے چینی ہم منصب سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے جس میں متوقع طور پر تعلقات کی بحالی کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ واضح رہے حال ہی میں تائیوان کے معاملے پر چین اور امریکا کے درمیان تعلقات نہایت کشیدہ ہوگئے تھے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کو سنگین دھمکیاں دی تھیں۔ اس قبل دونوں ممالک ایک دوسرے پر سخت اقتصادی پابندیاں بھی لگاچکے ہیں۔ یاد رہے امریکی وزیر خارجہ کو رواں برس فروری میں چین کا دورہ کرنا تھا لیکن امریکا کی فضائی حدود میں چین کے جاسوسی غباروں کی موجودگی اور امریکی فوج کے اسے مار گرانے کا دعویٰ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے تناؤ کے باعث یہ دورہ منسوخ کردیا گیا تھا۔تاہم اس کے باوجود امریکی وزیر خارجہ کی چین آج آمد کا مقصد اعلیٰ سطح کے رابطوں اور تعلقات میں مزید خرابی سے بچنا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق انٹونی بلنکن کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کسی بھی قسم کی بڑی پیش رفت کا امکان کم ہے لیکن توقع کی جاسکتی ہے کہ مستقبل میں مزید ملاقاتوں کا دروازہ کھل جائے گا۔ چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیر خارجہ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ ’غلط فہمیوں‘ کے خاتمے اور چین کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی کوشش کریں گے۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ