متحدہ عرب امارات،عجمان میں آئل ڈپو میں دھماکہ اور آتشزدگی،دوافراد جاں بحق تین زخمی

پیر 05 جون 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان کے صنعتی ایریا ’الجرف انڈسٹریل ایریا‘ کے فیول ٹریڈنگ کمپنی کے گودام میں ایک آئل ڈپو میں ڈیزل ٹینک پھٹ گیا۔ جس سے زور دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی ،جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ عجمان پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کے آئل ڈپو کے ٹینک کے اوپر دو افراد ویلڈنگ کر رہے تھے۔ ٹینک کے اندر چنگاریاں گرنے سے دھماکا ہوگیا اور دونوں مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایشیا سے ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ ٹینک میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ٹینک کے کور کے ٹکڑے دوسری فیکٹری میں 3 مزدوروں کو لگے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ