چین اسرائیل اور فلسطئن کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کےلئے تیار

منگل 18 اپریل 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چینی وزیرخارجہ چن گانگ نے اسرائیل اور فلسطین کے اعلیٰ سفارت کاروں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں اسرائیل فلسطین تنازعہ لے حل اور قیام امن کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت کی گئی ،چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہچین فریقین کے درمیان امن مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے،اور چین مذاکرات کی فوری طور پر بحالی کی حمایت کرتا ہے۔ چینی وزیرخارجہ نے دونوں فون کالز پر ’دو ریاستی حل‘ پر عمل درآمد کی بنیاد پر امن مذاکرات پر چین کے مؤقف پر زور دیا۔ واضح رہے کہ چین نے حال ہی میں سفارتی میدان میں ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مارچ میں تعلقات کی بحالی کے لیے بنیادی کردار ادا کیا تھا




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور