بھارتی ریاستوں کرناٹک اور بہار میں انتہا پسند ہندوؤں کے باعث فسادات پھوٹ پڑے

جمعه 31 مارچ 2023ء

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک میں رام نوامی کی تقریبات کے دوران جنونی ہندوؤں کے جلوس نے افطار کے وقت مسجد کے باہر شدید نعرے بازی اور ہلڑبازی کی جنونی ہندوؤں کی نعرے بازی سے صورتحال ہاتھا پائی تک پہنچ گئی،تصادم میں چاقو کے وار لگنے سے چار افراد زخمی ہوگئے۔ کرناٹک واقعے کے بعد بھارت کے مختلف علاقوں میں بھی فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اظہر احمد نامی مسلمان کی گاڑی پر رام نوامی کے جلوس کے شرکا نے حملہ کیا اور نعرے لگائے کہ مسلمانوں کو پاکستان بھیج دو ایک اور واقعے میں حضرت گنج محلہ میں مسلمانوں کو ہراساں کیا اور قابل اعتراض نعرے لگائے جس پر کشیدگی بڑھ گئی۔ پو لیس نے ہنگامہ آرائی پر دو سو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارت کے دیگر حصوں میں ہونے والی پُرتشدد واقعات میں دو پولیس کی گاڑیاں، چار موٹر سائیکلیں اور ایک کار کو نذر آتش کیا جا چکا ہے جب کہ مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور دکانوں سے لوٹ مار کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا