روس اپنے جوہری ہتھیار بیلاروس میں رکھے گا،معاہدہ ہوگیا،روسی صدر پیوٹن کا انکشاف

اتوار 26 مارچ 2023ء

روس کے بیلاروس کے ساتھ جوہری ہتھیار رکھنے کے معاہدے کا انکشاف روسی صدر پیوٹن نے نے ایک انٹرویو میں کیا روسی صدر کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے ساتھ اس کی سرزمین پر ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار رکھنے کا معاہدہ ہوگیا ہے، پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا نے بھی یورپی اتحادیوں کی سرزمین پر اپنےجوہری ہتھیار رکھے ہوئے ہیں، روسی اور بیلا روس معاہدے سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔ سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن۔نے انکشاف کیا کہ بیلاروس کے صدر طویل عرصے سے اپنے ملک میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار رکھنے کیلئےآمادہ تھے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئےہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بین الاقوامی قواعد و ضوابط ا کی خلاف ورزی کیے بغیر ہم بھی امریکا کی طرح اپنے اتحادی ملکوں میں جوہری ہتھیار رکھیں۔ صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ ہم اپنے جوہری ہتھیار بیلاروس کے حوالے نہیں کر رہے، لیکن ہم۔ںالکل ویسا اقدام کررہے ہیں جو امریکا کئی دہائیوں سے کررہا ہے امریکی محکمہ خارجہ یا پینٹاگون کی جانب سے روس کے اس اقدام پر کوئی تبصرہ تاحال سامنے نہیں آیا




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات