سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دے دی

اتوار 19 مارچ 2023ء

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کے نائب چیف آف اسٹاف سیاسی امور محمد جمشیدی نے تصدیق کی ہے کہ سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ریاض مدعو کرلیا ہے۔ محمد جمشیدی کے مطابق سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کے نام خط لکھا ہے جس میں دونوں ممالک کے ت درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔خط میں شاہ سلمان نے ایران سعودی مضبوط اقتصادی، علاقائی تعاون پرزوردیا۔ محمد جمشیدی کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانرواکی دعوت کا خیرمقدم کیا ہے اور سعودی عرب سے تعلقات کے فروغ پر رضامندی کا اظہار بھی کیا ہے سعودی عرب کی جانب سے ابھی تک خط کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایران اورسعودی عرب نے دس مارچ کودوطرفہ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیاتھا۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات دوہزار سولہ سے منقطع تھے تاہم رواں ماہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی میں چین نے اہم ثالث کا کردار ادا کیا بیجنگ میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی اور سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاہدہ بھی کرایا




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم