پاک امریکہ انسداد دہشتگردی دو روزہ مذاکرات اختتام پذیر

منگل 07 مارچ 2023ء

امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات چھ مارچ کو اسلام آباد میں ہوئے،دوروزہ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت قائمقام رابطہ کار انسداد دہشتگردی کرسٹوفر لینڈ برگ نے کی اورپاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ سید حیدر شاہ نے کی، اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں خطے کی صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے امور زیر غور آئےدوروزہ مذاکرات میں علاقائی اور عالمی امن کو درپیش خطرات کا جائزہ لیا گیا،انتہا پسندی،دہشتگردوں کی مالی معاونت کی بندش سمیت دیگر امور زیر غور آئے، امریکی سفارتخانے سے جاری اعلامیہ کے مطابق دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پاکستان کی معاونت کے پروگرام کے دوبارہ اجراء پر بھی بات چیت ہوئی اور اس حوالے سے مختلف نکات کا جائزہ لیا گیا،مذاکرات۔میں دونوں ممالک نے علاقائی اور عالمی امن،سلامتی اور استحکام کےلئے مشترکہ کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟