عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری،پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،امریکہ

جمعه 03 مارچ 2023ء

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک پاکستانی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت، آئین اور قانون کی حمایت کرتے ہیں لیکن آپ کا سوال سراسر پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس لیے یہ سوال پاکستان کی عوام سے کیا جانا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آزادیٔ اظہارِ رائے بنیادی انسانی حقوق ہے جس کی اہمیت کو دنیا میں اجاگر کرتے رہتے ہیں انٹرنیٹ تک رسائی کشمیر سمیت دنیا کی دیگر جمہوریتوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہے۔ پاکستان میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں نیڈ پرائس نےکہا کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم تمام ریاستوں کی افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور مہاجرین کو واپس ایسی جگہ بھیجنے کی مخالفت کرتے ہیں جہاں انھیں ظلم و ستم کا سامنا ہو۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم