بنگلہ دیشی کسانوں کے ہاتھوں بھارتی فوجیوں کی دھلائی ،بی ایس ایف کے دو اہلکار زخمی

بدھ 01 مارچ 2023ء

پاکستان، میانمار اور نیپال کے بعد اب بنگلہ دیش کے ہاتھوں بھی بھارتی افواج کی دھلائی ہوگئی ، تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اب مویشی چوری بھی کرنے لگ گئی، غلطی سے بارڈر پار کر جانے والے مویشیوں سے دعوت کے مزے اڑائے جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق بھارتی کسانوں نے بی ایس ایف کو بنگالی چرواہوں کے کھیتوں میں جانور چرانے کی شکائیت لگائی،شکایت کے جواب میں بی ایس ایف کو نرمل چار بارڈر پر رنیتلا کے علاقے میں پوسٹ قائم کر کے بنگالی چرواہوں کو روکنے کا حکم ملا، بی ایس ایف کی پینتیسویں بٹالین نے چیک پوسٹ قائم کر کے بنگالی کسانوں کو بھٹکے جانوروں کی بازیابی سے بھی روک دیا، چھبیس فروری کو غلطی سے بارڈر پار کر جانے والے مویشیوں کو واپس نہ کرنے پر سینکڑوں بنگالی کسانوں نے آپریشن پر آئے بی ایس ایف کے جوانوں کو دھو ڈالا، نہتے بنگالیوں کے ہاتھوں مار کے بعد بی ایس ایف کے مسلح جوان دم دبا کر بھاگ نکلے، بنگالی کسانوں نے جانور بھی بازیاب کروائے اور بی ایس ایف کے جوانوں سے ہتھیار بھی چھین لئے ، بنگالی کسانوں سے ہزیمت کے بعد بی ایس ایف نے بنگلہ دیشی بارڈر گارڈ سے رو رو کر شکایت کی، شکایت کے ساتھ چھینے گئے ہتھیاروں کی واپسی کی منت سماجت بھی کی گئی، بنگالی کسانوں کے ہاتھوں مار پیٹ سے دو جوان شدید زخمی جبکہ بیسیوں کو چوٹیں آئیں، اس جگ ہنسائی کے بعد سوالات جنم لے رہے ہیں کہ کیا خود کو عالمی اور ایشیائی سپر پاور کہنے والے بھارت کی مسلح افواج نہتے کسانوں کے خلاف بھی اپنا دفاع نہیں کر سکتی؟کیا جگ ہنسائی کا باعث بننے والی بھارتی فوج ایسے واقعات کے بعد خود کو تربیت یافتہ فوج قرار دے سکتی ہے؟کیا بھارتی فوج کا مودی کو فائدہ پہنچانے کیلئے سیاسی کردار اسکی ٹریننگ، مورال اور حربی استعداد پر منفی اثر ڈال رہا ہے؟




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے