دہلی پولیس کاپرامن کشمیریوں پربدترین تشدد،محبوبہ مفتی کو بھی نہ بخشا،حریت رہنماؤں کے گھر سیل

جمعه 10 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق دہلی میں پرامن احتجاج کے دوران کشمیری رہنمامحبوبہ مفتی اور کشمیری پر امن مظاہرین پر دہلی پولیس نے بدترین تشدد کیا گرفتاری کے دوران محبوبہ مفتی ’کشمیر ہمارا ہے‘ کے نعرے لگاتی رہیں۔محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر افغانستان سے بھی بدتر ہے،مقبوضہ کشمیر کو افغانستان کی طرح تباہ کیا جا رہا ہے،محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کو ایسٹ انڈیا کمپنی قرار دے دیا۔ دوسری طرف مودی سرکار کا تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے اِک نیا اوچھا ہتھکنڈہ سامنے اگیابھارتی حکومت حریت پسندوں کے گھر اور کاروبار نا جائز طور پر مسمار کرنے لگ گئی۔اننت ناگ میں حریت رہنما قاضی یاسر کی دکانوں کو ناجائز قرار دے کرمسمار کر دیاگیا۔ اس سے پہلے بھارتی حکومت حریت رہنما شبیرشاہ کا سری نگر میں موجود گھراور دفتربھی غیر قانونی طور پر ضبط کر چکی ہے۔ انتیس جنوری کو مودی حکومت نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سری نگر میں مرکزی دفتر کو ناجائز طور پر ضبط کر لیا تھا۔ جون دوہزار بائیس میں این سی آرکے خلاف دہلی میں مسلم طلباء کے مظاہروں کے جواب میں مودی سرکار نے اجتماعی سزا دیتے ہوئے غیر قانونی طور پر تین سوطلباء کے گھروں کو مسمار کر دیا تھا۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں