خیبر پختونخواہ میں فنڈز کا استعمال،وزیراعظم شہباز شریف نے سوال اٹھا دیئے

بدھ 01 فروری 2023ء

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 417 ارب روپے خیبرپختونخوا کو ادا کیے جاچکے ہیں، 417 ارب روپے کہاں استعمال ہوئے؟ صوبائی حکومت کہتی رہی کہ ہمیں پیسے نہیں ملے لیکن انہیں سالانہ 40 ارب دیئے گئے، یہ فنڈز پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بہتری کے لیے استعمال ہونا تھا لیکن پیسہ کہاں استعمال ہوا خدا جانے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے برابر فنڈز کسی اور صوبے کو نہیں ملے، گزشتہ دس سال کے پی کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، ۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھارہا ہے، سوال یہ ہے کہ دہشتگردوں کو دوبارہ کون واپس لایا؟ کیوں دوبارہ پاکستان کا امن خراب ہوگیا؟ کس کاکہنا تھا یہ جہادی ہیں، پاکستان کے دوست ہیں؟ کس نے کہا تھا ان لوگوں نے ہتھیار ڈال دیے ، یہ ملک کی ترقی میں حصہ لیں گے۔ وزیراعظم نے اجتماعی کوششوں سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ فوری مناسب اقدامات نہ کیے تو دہشتگردی پاکستان میں پھیل جائے گی




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار