مسلم لیگ ن کو متحرک کرنے کا مشن،مریم نواز کے ملک گیر دوروں کا شیڈول جاری

پیر 30 جنوری 2023ء

مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق مسلم لیگ ن کی سنیئر نائب صدر مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دورہ کا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے جس کے مطابق سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز یکم فروری سے طوفانی تنظیمی دوروں کا آغاز کریں گی مریم نواز یکم فروری کا بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی اور دو فروری کو بہاولپور میں پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی،پانچ فروری کو ملتان میں ورکرز کنونشن اور چھ فروری کو تنظیمی اجلاس ہوگا مریم نواز نو فروری کو ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور دس فروری کو پارٹی تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی،پندرہ فروری کو ڈیرہ غازی خان میں کنونشن اور جلسے سے خطاب کریں گی جبکہ انیس فروری کو راولپنڈی میں ورکرز کنونشن اور بیس فروری کو تنظیمی اجلاس ہوگا مریم نواز تئیس فروری کو سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور چوبیس فروری کو تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی ،ستائیس فروری کو ساہیوال میں ورکرز کنونشن اور اٹھائیس کو تنظیمی اجلاس ہوگا تین مارچ کو مریم۔نواز گوجرانولہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب اور چار مارچ کو تنظیمی اجلاس کی صدارت کریں گی جبکہ سات مارچ کو شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن اور آٹھ مارچ کو پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا،گیارہ مارچ کو فیصل آباد میں ورکرز کنونشن اور بارہ مارچ کو تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا، پندرہ اور سولہ مارچ کو مریم نواز پشاور،انیس اور بیس مارچ کو لاہور،تئیس مارچ اور چوبیس مارچ کو کوئٹہ، جبکہ ستائیس اور اٹھائیس مارچ کو کراچی میں ورکرز کنونشن اور تنظیمی اجلاسوں کی صدارت کریں گی




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟