قومی اسمبلی ضمنی انتخابات،تینتیس حلقوں سے عمران خان امیدوار

اتوار 29 جنوری 2023ء

پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ عمران خان کی سربراہی میں کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے تینتیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام حلقوں میں عمران خان امیدوار ہوں گے ان حلقوں سےڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان اسمبلی بطور کورنگ امیدوار اپنے کاغذات جمع کروائیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف سیاسی میدان میں موجود رہے گی، قوم اب بھی ہمارے ساتھ ہے، واضح رہے کہ گزشتہ سال سترہ جولائی کو ہونے والی ضمنی انتخابات میں عمران خان قومی اسمبلی سات نشستوں پر الیکشن لڑا تھا اور ایک نشست پر ہار گئے تھے۔ قومی اسمبلی کی تینتیس نشستوں پر ضمنی انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پولنگ سولہ مارچ کو ہونا ہے جبکہ کاغذات نامزدگی چھ سے آٹھ فروری تک جمع کروائے جائیں گے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام