آؤٹ آف ٹرن ترقیاں،سپریم کورٹ نے خیبر پختونخواہ حکومت سے رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 26 جنوری 2023ء

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پولیس کی آؤٹ آف ٹرن پروموشنز عملدرآمد کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے کہا خیبر پختونخوا پولیس نے آؤٹ آف ٹرن پروموشنز واپس لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آؤٹ آف ٹرن پروموشنز واپسی کے لیے کیس کابینہ کو بھیج دیا، پراسس مکمل کرنےکےلیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے، عدالت خیبر پختونخوا حکومت سے 6 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی اور کیس کی سماعت ملتوی کردی، پنجاب اور دیگر صوبے پہلے ہی پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن پروموشنز واپس لے چکے ہیں،سپریم کورٹ نے چاروں صوبوں کے پولیس افسران کی آؤٹ آف ٹرن پرموشنز کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔