مقبوضہ کشمیر،چار کشمیری نوجوانوں کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا

بدھ 25 جنوری 2023ء

بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پونچھ میں چارکشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں تلاشی اور گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔ نوجوانوں کو جموں کے علاقے ناروال میں حالیہ دھماکے کے سلسلے میں درج ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ۔ دوسری طرف بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے کل منائے جانیوالے بھارتی یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات سے قبل سیکورٹی کے نام پر لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت پرپابندی عائد کر دی ہے ۔بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کے اہلکارضلع سرینگر کے تمام علاقوں اور وادی کشمیر اور جموں خطے کے دیگر قصبوں میں گاڑیوں کی تلاشی لے رہے ہیں ،جبکہ عام لوگوں اور مسافروں کو بھی جامہ تلاشی کے نام پر تنگ کیا جا رہا ہے ادھر راجوری میں بھی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا یے




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات