مسلم لیگ نواز نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کےلئے احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام دے دیئے

منگل 17 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کےلئے سابق بیوروکریٹ احد چیمہ اور سید محسن رضا نقوی کے نام تجویز کر دیئے ہیں،اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کی طرف سے بھجوائے گئے نام مسترد کرتے ہوئے نئے نام گورنر پنجاب کو تجویز کئے ہیں جو چوہدری پرویز الہیٰ کو بھجوائے جائیں گے واضح رہے کہ اگر چوہدری پرویز الہیٰ اور حمزہ شہباز کے ناموں میں سے کسی پر اتفاق نہ ہو سکا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔ اپوزیشن لیڈر کہ طرف سے لکھے گئے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ انکے بیرون ملک ہونے کے باعث ملک احمد خان مشاورت کےلئے انکی نمائندگی کریں گے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام