اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ،شہباز گل پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت بیس جنوری تک ملتوی

جمعه 06 جنوری 2023ء

اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ڈسٹرکت اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی ، پراسیکوٹر رضوان عباسی اور شہبازگِل کے وکیل برہان معظم عدالت میں پیش ہوئے شہباز گل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ایمبولینس میں اسلام آباد کچہری پہنچے ہیں شہباز گِل کو ایمبولینس میں آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے ۔ عماد یوسف کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کو ملیریا ہو گیا ہے، لہذا ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے، ملزم عماد یوسف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ جج نے ریمارکس دیے لگتا ہے باریاں لگی ہوئی ہیں، شہباز گِل ایمبولینس پر لاہور سے آگئے اور عماد یوسف کراچی سے نہیں آئے۔شہباز گل کے وکیل کا کہنا تھا کہ انکے موکل ایمبولینس سے نہیں اتر سکتے، انہیں آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے، جس پر عدالت نے شہباز گل کی ایمبولینس میں ہی حاضری لگا دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نے ملزم عماد یوسف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے عدالت نے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 20 جنوری تک مؤخر کر دی اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے