ارشد شریف کے پاکستان سے جانے کی وجوہات کی تحقیقات کی جائیں،چیف جسٹس آف پاکستان

جمعرات 05 جنوری 2023ء

ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کے ازخود نوٹس کیس سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کیس پر پیش رفت کے حوالے سے دریافت کیا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے، اسپیشل جے آئی ٹی نے 41 لوگوں کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں، تحقیقات کینیا، یو اے ای اور پاکستان سمیت 3 حصوں پرمشتمل ہیں، جے آئی ٹی نے اب انکوائری کے لیے کینیا جانا ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ تحقیقات کے 3 فیز ہیں، ایک پاکستان، دوسرا دبئی اور تیسرا کینیا ہے، کیا فیز ون کی تحقیقات مکمل کی گئیں؟ جواب میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ فیز ون کی زیادہ تر تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں، عدالت نے پوچھا کہ کیا تحقیقات مکمل ہونے کا کوئی ٹائم فریم مقررکیا گیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کی ٹائم لائن دینا مشکل ہوگا، دبئی میں تحقیقات کے بعد اسپیشل جے آئی ٹی15 جنوری کو کینیا روانہ ہوگی۔ عدالت نے نے دریافت کیا کہ کیا تحقیقات میں اقوام متحدہ کو شامل کیا جائے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ضرورت پڑے گی تو یہ آپشن بھی موجود ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ عدالت جے آئی ٹی کو تحقیقات کے لیے آزادی دے رہی ہے، ارشد شریف قتل کی صاف شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ عدالت اس میں بہت سنجیدہ ہے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ حکومت نے باہمی قانونی معاونت کا خط لکھنے میں تاخیرکی ، ارشد شریف کی موت صرف انسانی حقوق کا معاملہ نہیں بلکہ بہیمانہ قتل تھا،ارشد شریف کی پاکستان سے جانے کی وجوہات پرتحقیقات کی جائیں، ارشد شریف کے کچھ ڈیجیٹل کے بارے میں پتہ چلایا گیا وہ کہاں ہیں، پتا چلائیں وہ ڈیجیٹل آلات کینین پولیس،انٹیلی جنس یا ان دوبھائیوں کے پاس ہیں؟ ارشد شریف قتل جے آئی ٹی کے لیے ٹیسٹ کیس ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی،




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ