معاونین خصوصی کی تعیناتی،سپریم کورت نے بلوچستان حکومت کی اپیل سماعت کےلئے منظور کر لی

پیر 02 جنوری 2023ء

بلوچستان وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی کی تقرریوں کے قانون سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرلی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا کیس موجودہ بلوچستان حکومت سے متعلق ہے؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کیس تو سابقہ حکومت کا تھا بلوچستان ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قانون ہی ختم کردیا، اسی نوعیت کے کیس میں سپریم کورٹ پہلے بھی سندھ سے متعلق فیصلہ دے چکی ہے، ہائیکورٹ نے فیصلے سے پہلے نوٹس جاری نہیں کیا، بلوچستان حکومت کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کرنے کی استدعا پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا قانون ہی ختم کردیا گیا تو معطل کیا کریں، فیصلہ معطل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر رہے ہیں،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی، بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی سے متعلق ایکٹ 2018 کو کالعدم قرار دے دیا تھا، بلوچستان حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا