وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پلاٹس کی نیلامی چوبیس سے چھبیس جنوری تک ہوگی

اتوار 01 جنوری 2023ء

وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں کمرشل،رہائشی پلاٹس کی نیلامی 24 سے 26 جنوری جناح کنونشن سنٹر میں ہوگی کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کےمطابق مختلف سائز کے کمرشل اور رہائشی پلاٹس کی نیلامی اور سرمایہ کاروں کی رہنمائی کے لئے ماہرین پر مشتمل نیلامی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،سی ڈی اے بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد پہلی قسط کی ادائیگی کے بعد سرمایہ کار کو بلڈنگ پلان کی بھی منظوری دے دی جائے گی،ساتھ ساتھ پلاٹ کی مکمل ادائیگی پر تعمیر کی اجازت بھی دے دی جائیگی حکام کے مطابق سرمایہ کاروں کو یکمشت ادائیگی کی صورت میں دس فیصد تک رعائت دی جائے گی ،پلاٹس کی نیلامی 24 تا 26 جنوری صبح 10 بجے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی حکام کے مطابق نیلامی کے لئے پیش کئے جانے والے پلاٹس کے اشتہار آن لائن خریدنے کی سہولت بھی سرمایہ کاروں کو فراہم کردی گئی ،بروشر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ون ونڈو ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ منتخب کردہ بنکوں کی برانچوں سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق نیلامی میں اسلام آباد کے ڈویلپڈ سیکٹر ای الیون، بلیو ایریا کمرشل، پارک انکلیو کمرشل، پارک انکیلو فیز ون اور ٹو، کلاس تھری شاپنگ سینٹر، اپارٹمنٹس، اکانومی فلیٹس، ایگرو فارمز، سکول پلاٹس، ہاسپٹل، انڈسٹریل کے علاوہ پیٹرول پمپس کے کمرشل پلاٹس بھی شامل ہیں




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔