الیکشن کمیشن کا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ |
|
جمعه 30 دسمبر 2022ء | |
الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرے گا ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے وفاقی دارالحکومت میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا،اجلاس میں الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے حکام کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ پولنگ کے حوالے سے تاریخ کا تعین الیکشن کمیشن کرے گا اکتیس دسمبر کو پولنگ ناممکن ہے،پولنگ انتظامات کےلئے آٹھ سے دس دن درکار ہونگے اور انتخابات عدالت کے فیصلے کے مطابق ایک سو ایک یونین کونسلز پر ہی ہونگے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی جس کےلئے قانونی ٹیم کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں |