وزیراعظم شہباز شریف کا بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو ٹیلیفون

بدھ 28 دسمبر 2022ء

وزیراعظم شہباز شریف کا بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو ٹیلی فون ،نو جنوری بین الاقوامی کانفرنس میں اعلیٰ سطح کے بحرینی وفد کی شمولیت کی درخواست کر دی ترجمان وزیراعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جنیوا میں کلائمیٹ ریزیلینٹ پاکستان بین الاقوامی کانفرنس میں بحرین کی شمولیت کی درخواست کی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٹ نے پاکستانی میں سیلاب کے بعد تعمیر نو اور بحالی کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف