لانس نائیک محمد محفوظ شہید کی 51 ویں برسی،مزار پر خصوصی تقریب

اتوار 18 دسمبر 2022ء

لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر، جن کی بہادری کو انڈین کمانڈر نے بھی کہا تھا کہ *”میں نے اپنی زندگی میں ایسا جرأت مند انسان نہیں دیکھا“* شہید کے 51 ویں یوم شہادت کے سلسلے میں تقریب،، آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کے 51 ویں یوم شہادت کے سلسلے میں شہید کی آخری آرام گاہ محفوظ آباد پرانا پنڈ ملکاں میں پروقار تقریب منعقد کی گئی، میجر جنرل شعیب بن اکرم نے لانس نائیک محمد محفوظ شہید کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ کی اور پھول چڑھائے، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول و عسکری حکام اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی، لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کی جرأت اور دلیری کا اعتراف ہندوستانی کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل پوری نے ان الفاظ میں کیا ”میں نے اپنی پوری پیشہ ورانہ زندگی میں ایسا جرأت مند انسان نہیں دیکھا۔ اگر یہ میری فوج کا حصہ ہوتے تو میں ان کا نام بہادری کے اعلیٰ ترین اعزاز کیلئے تجویز کرتا“۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔