نارروال سپورٹس سٹی ریفرنس، احسن اقبال کی بریت کا فیصلہ جاری

هفته 17 دسمبر 2022ء

نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی بریت کا فیصلہ جاری کر دیا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نارروال اسپورٹس سٹی ریفرنس کے فیصلہ میں ریمارکس دیئے کہ احسن اقبال کے خلاف اختیار کے غلط استعمال کا کیس بنانا قومی احتساب بیورو (نیب) کا اختیار سے تجاوز قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق احسن اقبال پر کرپشن کا کوئی الزام موجودنہیں تھا ،وہ کسی کرپشن میں ملوث نہیں تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب احسن اقبال کو قید میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بتا سکا اور نہ ہی ایسا کوئی مواد تھا جو احسن اقبال کی گرفتاری کا جواز ہوسکتا۔ کرپشن کا سیدھا تعلق فراڈ، رشوت اور دھوکہ دہی سے ہے،فیصلے میں کہا گیا کہ اختیار کا غلط استعمال کتنا ہی سنگین کیوں نہ ہو وہ کرپشن میں نہیں آتا اختیار کے غلط استعمال سے ذاتی یا دوسرے کے لیے فائدہ لینے کے شواہد بھی لازم ہیں۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد