میران شاہ خودکش دھماکہ،ایک سیکیورٹی اہلکار اور ایک شہری شہید،نو زخمی

جمعرات 15 دسمبر 2022ء

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکہ ، حوالدار محمد امیر سمیت دو شہید ، 9شہری زخمی ہوگئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں گذشتہ روز خودکش دھماکہ ہوا ، خودکش دھماکے میں میانوالی کے رہائشی 30 سالہ حوالدار محمد امیر شہیدہوگئے جبکہ دھماکے میں ایک بے گناہ شہری بھی شہید ہوا، واقعے میں 9 بے گناہ شہری زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا ، دیکھنے میں آیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی ضم ہونیوالے قبائلی اضلاع میں قبائلی عوام بالخصوص خواتین اور سکول جانے والے بچوں کو نشانہ بنارہی ہے، ریاست کے آئین پاکستان کے تحت دہشتگردوں سے نمٹنے کے ریاستی عزم نے دہشت گردوں کو مایوس اور خوفزدہ کیا ہے ، اورریاستی اقدامات کے نتیجے میں دہشت گردوں کی کارروائیوں کی صلاحیت بری طرح متاثر ہوئی ہے، اس وقت دہشت گردوں کے پاس منظم ہونے کی صلاحیت باقی بچی ہے نہ ہی انہیں کوئی حمایت حاصل ہے ، مایوس ہوکر دہشت گرد عناصر اب اپنے آخری حربے آزما کر ریاست کی توجہ چاہتے ہیں،،




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟