راولپنڈی میں معذور بھائی اور بہن کی نعشیں گھر سے بر آمد

جمعه 09 دسمبر 2022ء

پاکستان ریلوے کے ریٹائرڈ اکاوٹنٹ کے ذہنی معذور بیٹے اور بیٹی کے تعفن زدہ لاشیں گھر سے ملنے کے بعد امانتا تدفین کر دی گئی،خاتون کی لاش بیس سے پچیس،مرد کی چار دن پرانی تھی۔۔۔۔۔ پولیس حکام کے مطابق لاشوں کی تدفین پیرودھائی قبرستان میں کی گئی،لاشوں کو وصول کرنے کے لئے قریبی عزیز کو بھی آگاہ کیا گیا لیکن اس نے لاشیں وصول کرنے سے انکار کیا،پولیس کے مطابق لاشوں کی تدفین پوسٹمارٹم کے بعد کی گئی،مزید کارروائی رپورٹ آنے پر کی جائے گی،،،، پولیس کے مطابق لاشیں کئی روز پرانی تھیں،تعفن پھیلنے پر اہل محلہ نے پولیس کو آگاہ کیا تھا،گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش 25،معذوربھائی کی لاش4 دن پرانی تھی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی اپنے معذور بھائی کی دیکھ بھال کرتی اور واحد کفیل تھی، پولیس کے مطابق لڑکی کے جاں بحق ہونے کے بعد دیکھ بھال نہ ہونے پر معذور لڑکا بھی جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق متوفین کے والد پاکستان ریلوے سے گریڈ سترہ سے ریٹائرڈ آفیسر تھے،والد کی پینشن خاتون کو ملتی تھی جس سے گھر کا نظام چلایا جاتا تھا،خاتون کا نام نگینہ بشیر،بھائی کا محمود منظور تھا۔۔۔۔۔۔۔۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے