اسلام اباد،سینیٹورس مال کو دوبارہ سیل کردیا گیا

منگل 06 دسمبر 2022ء

جڑواں شہروں کا سب سے بڑا مال سینٹورس ایک بار پھر سیل کر دیا گیا، شاپنگ مال کو سی ڈی اے بلڈنگ قوانین کی خلاورزی پر سیل کیا گیا کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی ٹیموں نے گزشتہ رات سینٹورس شاپنگ مال کو پانچ اور چھ دسمبر کی درمیانہ شب رات گئے سیل کیا،سینٹورس مال کو بلڈنگ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا، سی ڈی اے حکام کے مطابق سینٹورس مال انتظامیہ نے عمارت کے بیسمنٹ اور پارکنگ میں بھی دفاتر قائم کررکھے ہیں، جس پرسینٹورس مال انتظامیہ کو متعدد نوٹسز دیئے گئے، نوٹسز کے باوجود مال انتظامیہ نے تجاوزات کو نہیں ہٹایا، جس کے بعد شاپنگ مال کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا سینٹورس مال کو اکتوبر 2022 میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد بھی سیل کیا گیا تھا تاہم بعد ازیں اسے کھول دیا گیا تھا،واضح رہے کہ سینٹورس مال وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی ملکیت ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں