پولیس ملازمین کا چھٹیوں اور ٹرانسفرز کےلئے سفارش کا استعمال،آئی اسلام آباد کا نوٹس

اتوار 04 دسمبر 2022ء

اسلام آباد پولیس میں سیاسی اثر و رسوخ پر تعیناتیاں و تبادلے ہونے لگیں،آئی جی کا اظہار تشویش، سرکلر جاری کردیا تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے پولیس ملازمین کی جانب سے چھٹیوں،ٹرانسفر پوسٹنگ اور دیگر کاموں کےکئےسفارشیں کرائے جانے پر نوٹس لے لیا ہےاور اثر و رسوخ استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے،آئی جی اسلام آباد نے تمام پولیس افسران کو مراسلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری معاملات پر پولیس ملازمین ماورائے محکمہ اثر و رسوخ استعمال کرتے ہیں،تعیناتیاں، چھٹیاں، اپیلوں پر سفارشیں کرانا پولیس رولز کی خلاف ورزی ہے، مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پولیس اہلکار تبادلوں، تعیناتیاں، اپیلوں پر سفارشیں کرائے گی تو محکمانہ کارروائی ہو گی،آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کو سفارشی اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کا بھی حکم دیدیا




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ