پاکستان اور امریکی بحریہ کی مشترکہ مشق انسپائرڈ یونین 2024 کا انعقاد

جمعرات 02 مئی 2024ء

پاک بحریہ اورامریکی بحریہ کے مابین دو طرفہ مشق انسپائرڈ یونین 2024 کا کراچی میں انعقاد کیا گیا جس کا مقصد دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے ۔۔ ترجمان افواج پاکستان کے مطابق تین روزہ مشق میں یو ایس میرین کور، کوسٹ گارڈز، ڈائیونگ، لیگل، نیول کنسٹرکشن فورس، سول افیئرز اور میڈیکل ٹیموں نے شرکت کی۔ مشق کے دوران امریکی بحریہ کے کمانڈر سی ٹی ایف۔ 52 نے کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈر کوسٹ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس مشق کا مقصد خطے میں محفوظ اور پائیدار سمندری ماحول اور دونوں بحری افواج کے مابین تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔مشق انسپائرڈ یونین 2024 دونوں بحری افواج کے درمیان مضبوط دوطرفہ فوجی تعلقات کی مظہر ہے۔۔۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟