اسحق ڈار کو اتحادیوں کی مشاورت سے نائب وزیر اعظم بنایا گیا

پیر 29 اپریل 2024ء

وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑکہتے ہیں اسحق ڈار کو اتحادیوں سے مشاورت کے بعد نائب وزیراعظم بنایا گیا،مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، یہ فیصلہ وزیراعظم نے دوستوں کی مشاورت سے کیا، اسحاق ڈار کو اتحادیوں سے مشاورت کے بعد نائب وزیراعظم بنایا گیا ہے، وزیر قانون کا کہنا تھا کہ مختلف اوقات میں ملک میں نائب وزیراعظم تعینات کیے گئے،آج بھی دنیا کے دس سے زائد ممالک میں وزرائے خارجہ کے پاس نائب وزیراعظم کا عہدہ موجود ہے،نائب وزیراعظم کے پاس اختیار اور طاقت وزیراعظم کا نہیں ہوتا، اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار بطور نائب وزیراعظم کوئی تنخواہ یا الاؤنسز نہیں لیں گے، وزیر خارجہ بیرون ممالک میں ملک کی نمائندگی کرتے ہیں یہ رواج رہا ہے،




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم