ایران کے صدر تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پیر 22 اپریل 2024ء

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ،اعلیٰ سطح کے حکومتی وفد نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر کا دورہ پاکستان 22 سے چوبیس اپریل تک ہے اور ان کے ہمراہ وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اوراعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ایک بڑا تجارتی وفد بھی پاکستان کے دورے پر آیا ہے ایران کے صدر دورے کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سمیت اہم حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے،صدر ابراہیم رئیسی کے دورے کا ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو ترجیح دینا ہے،ایرانی صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد تجارت توانائی کے حوالے سےاہم مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط کریں گے دورہ پاکستان کے دوران ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا دورہ بھی کریں گے،نئی حکومت آنے کے بعد کسی بھی سربراہ مملکت کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار