سرحدی علاقوں میں طوفانی بارشیں ،ایران سے سیلابی ریلا پاکستان میں داخل

جمعه 19 اپریل 2024ء

پاک ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارشیں،ایران سے سیلابی ریلا پاکستان حدود میں داخل ہوگیا۔ پاکستانی حکام کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقوں میں مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور ایران سے آنے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل ہوگیا۔تفتان میں آبی ریلا پاکستان اور ایرانی امیگریشن دفاتر میں داخل ہوگیا۔ یاد رہے کہ اندرون بلوچستان مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چمن میں سیلاب میں بہہ جانے اور چھتیں گرنے سے 4 خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب پسنی میں ماہی گیروں کی متعدد کشتیاں انجن سمیت سمندر برد ہوگئی ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟