بشری بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں بحال

جمعرات 18 اپریل 2024ء

بشری بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست بحالی متفرق منظور کر لی۔ عدالت نے درخواست پر بائیس اپریل کو حتمی دلائل طلب کر لئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ سٹیٹ کونسل عبد الرحمن پیش ہوئے۔دوران سماعت سٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے بھی بشریٰ بی بی کی درخواست بحالی کی مخالفت نہیں کی ، عدالت نے آج بشری بی بی کا طبی معائنہ کرانے کا بھی حکم دیدیا۔ عدالت نے بشری بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی مرکزی درخواست 22 اپریل کو مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیروی پر بشری بی بی کی درخواست خارج کردی تھی، بشری بی بی کے وکلاء نے درخواست بحال کرنے کے لیے دوبارہ متفرق درخواست دائر کی تھی ۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا