سیاست اور انا کو ملکی مفاد پر ترجیح دینا افسوسناک ہے،وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

جمعرات 18 اپریل 2024ء

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کہتے ہیں9 مئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، ملکی مفاد کے خلاف بات کرنے والا پاکستان کا دشمن ہے، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپنے سیاسی مفاد اور اناءکو ملکی مفاد پر ترجیح دینا قابل مذمت اور افسوسناک ہے،تحریک انصاف نے پہلے ملکی مفاد کے خلاف بیان دیا پھر اس سے لاتعلقی کا اظہار کیا، یہ پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے، ان کا لیڈر پہلے ہی کرپشن کے مقدمات بھگت رہا ہے، عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری پاکستان کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی، ایسے عناصر کے لئے ہدایت کی دعا کرتے ہیں، کاش یہ ملک کے مفاد میں بھی بات کر سکیں، وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت میں ملک دشمنی نامناسب ہے، آپ ہم پر تنقید کریں لیکن پاکستان پر تنقید ناقابل برداشت ہے۔ ہمارے دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری و تعاون کی حمایت اور دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں، پاکستان انشاءاللہ ترقی کرے گا، وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ ہم اپنے دوست ممالک کے ساتھ روابط بڑھائیں گے،




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام