سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،7 دہشتگرد ہلاک

بدھ 17 اپریل 2024ء

سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان کے قریب سپن کئی میں سات دہشت گردوں کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ساتوں دہشت گرد مارے گئے، بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان کے قریب سپن کئی میں سات دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی، جو پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکورٹی فورسز نے دراندازوں کو گھیرے میں لیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ساتوں دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ترجمان کے مطابق پاکستان بارھا عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے، توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی، سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام برگر کی قیمت سات سو ڈالر
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے