لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے ایڈ منسٹریٹیو ٹریبونلز اور خصوصی عدالتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

منگل 09 اپریل 2024ء

لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے سال 2023 کے لیے ایڈمنسٹریٹو ٹربیونلز اور خصوصی عدالتوں کی کارکردگی جاری کر دی،رپورٹ میں ملک بھر کی 324 اے ٹی ایس سی میں اداروں کے مقدمات نمٹانے کا ڈیٹا شامل،زیر التواء مقدمات کی تعداد 160,697 مقدمات سے بڑھ کر 163,211 مقدمات تک پہنچ گئی، رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں 135,824 نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ 137,316 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا، وفاق کے ماتحت 145 جبکہ صوبائی دائرہ اختیار میں 179 اے ٹی ایس سی کام کر رہی ہیں،وفاق کے تحت کام کرنے والی اے ٹی ایس سی میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ کے مطابق وفاقی دائرہ اختیار کے تحت کام کرنے والی اے ٹی ایس سی میں زیر التوا مقدمات 121,225 سے بڑھ کر 128,111 ہو گئے، وفاق کے ماتحت اے ٹی ایس سی میں مجموعی طور پر 78,652 مقدمات دائر ہوئے جبکہ 74,384 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا، دوسری جانب وفاق کے برعکس صوبائی دائر اختیار کے تحت کام کرنے والی اے ٹی ایس سی کی کارکردگی بہتر رہی،صوبائی دائرہ اختیار میں چلنے والی اے ٹی ایس سی میں مجموعی طور پر زیر التواء مقدمات کی تعداد میں 11 فیصد کمی واقع ہوئی، صوبائی اے ٹی ایس سی میں زیر التوا مقدمات 39,472 سے کم ہو کر 35,100 مقدمات ہو گئے، صوبائی اے ٹی ایس سی میں سال 2023 کے دوران 57,172 نئے مقدمات دائر کیے گئے جبکہ 62932 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا، لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی عدالتوں کے پاس زیر التوا مقدمات زیادہ تر اپیلیٹ ٹربیونل، ان لینڈ ریونیو، بینکنگ کورٹس اور فیڈرل سروس ٹربیونل میں مالی اور سروس کے معاملات میں ہے، وفاقی عدالتوں کے پاس زیر التواء مقدمات کل زیر التواء مقدمات کا 83% ہیں، جبکہ صوبائی عدالتوں میں اینٹی کرپشن کورٹس، کنزیومر کورٹس، صوبائی سروس ٹربیونلز اور لیبر کورٹس کے زیر التواء مقدمات کل زیر التوا مقدمات کا 82 فیصد ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو التوا میں کمی کے لیے عدالتوں کے کام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انصاف کے شعبے میں خدمات کی فراہمی کو تیز کیا جا سکے،




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔