ملالہ یوسفزئی کا وزیراعظم کو خط،ملک میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات پر زور |
|
منگل 09 اپریل 2024ء | |
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا نومنتخب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط ،منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،ملک میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا ملالہ یوسفزئی کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں مشکلات کا سامنا ہے، امید ہے آپ کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، حکومت کو پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ خط کے متن میں ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دہائی میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کافی پیش رفت ہوئی، ملالہ فاؤنڈیشن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر فراہم کیے۔ خط کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت جی ڈی پی کا 2 فیصد سے بھی کم تعلیم پر خرچ کررہا ہے، چاہتے ہیں پاکستان تعلیم پر جی ڈی پی کا خرچ 4 فیصد تک بڑھائے۔جبکہ نو منتخب حکومت اپنے پہلے 100 دن کی ترجیحات میں لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دے |