نو منتخب سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا

منگل 09 اپریل 2024ء

ایوان بالا کی کارروائی ، تحریک انصاف کا ایوان میں احتجاج ، 41 نومنتخب سینیٹرزنے حلف اٹھا لیا ، تحریک انصاف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین انتخابات کو موخر کرنے کی استدعا ،پریزائڈنگ افسرنے اعتراضات نظرانداز کرتے ہوئے وزیرقانون کے موقف کوتسلیم کرلیا ، نومنتخب سینیٹرزحلف برداری کیلئے پارلیمنٹ پہنچے کچھ پرانےتوکچھ نئے اراکین نے ریڈ کارپٹ سےگزرے،سیکرٹری سینیٹ نےنومنتخب سینیٹرزکوویلکم کرتے ہوئے پریزائیڈنگ آفیسرکا اعلان کیا، جس کے بعد سینیٹراسحاق ڈار نے ایوان بالا کی کارروائی کو آگے بڑھایا کارروائی کا آغاز ہوتے ہی تحریک انصاف کے سنیٹرز نے ایوان میں احتجاج شروع کردیا، نعرے بازی اورشورشرابا بھی کیا،سنیٹرعلی ظفرنے چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا سینٹرکی غیرموجودگی میں یہ انتخاب قبول نہیں، وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے اعتراضات کو بلاجواز قراردیتے ہوئے آئین کے آرٹیکلز سے وضاحت کی سینیٹراسحاق ڈار نے وزیرقانون کے موقف کودرست قرار دیتے ہوئے ایوان کی کارروائی آگے بڑھانے کا اعلان کیا اور نومنتخب سینیٹرز سے حلف لیاحلف اٹھانے کے بعد نومنتخب سینیٹرزنے ون بائے ون رول آف ممبرز پردستخط کئے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا